ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آندھرا پردیش: ممبران اسمبلی کی معطلی کے خلاف ٹی ڈی پی نے احتجاج کیا

آندھرا پردیش: ممبران اسمبلی کی معطلی کے خلاف ٹی ڈی پی نے احتجاج کیا

Wed, 24 Jul 2019 22:19:44    S.O. News Service

حیدرآباد،24/جولائی (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) آندھرا پردیش اسمبلی کے نائب صدر کونا رگھوپتی نے تیلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کے تین ممبران اسمبلی کو معطل کر دیا۔اس کارروائی سے ناراض ٹی ڈی پی صدر اور اپوزیشن لیڈر چندرا بابو نائیڈو ممبران اسمبلی کے ساتھ اسمبلی کے باہر دھرنے پر بیٹھ گئے۔آندھرا پردیش میں اپوزیشن تیلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کے تین ممبران اسمبلی کو ایوان کی کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے کے الزام میں اسمبلی سے منگل کو معطل کر دیا گیا تھا۔ٹی ڈی پی کے تین ممبران اسمبلی اچنایڈو، گورانتلا بچیا چودھری اورنملا رامنایڈ کو باقی بجٹ سیشن کے لئے ایوان سے معطل کر دیا گیا۔اب ٹی ڈی پی دھرنے پر بیٹھ کر ممبران اسمبلی کی معطلی واپس لئے جانے کا مطالبہ کر رہی ہے۔وہیں حکمران وائی ایس آر کانگریس پارٹی نے الزام لگایا کہ ٹی ڈی پی پارٹی کے ممبر اسمبلی کئی موضوعات کی بحث کے لئے کافی وقت دینے کے باوجود اسمبلی کو جان بوجھ کر پریشان کررہے ہیں۔اس کے علاوہ تیلگو طالب علم فیڈریشن (ٹی ڈی پی کی طالب علم تنظیم) نے معطلی کے خلاف پوری ریاست میں احتجاج بلایا ہے۔آندھرا پردیش کے نئے وزیر اعلی جگن موہن ریڈی کے خلاف طالب علم یونین کے لیڈروں نے احتجاج کیا اور ان کا پتلا جلانے کی کوشش بھی کی،جس کے بعد انہیں حراست میں لے لیا گیا۔


Share: